حیدرآباد۔18۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی اسمبلی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی
اجلاس میں دونوں علاقوں کے ارکین کی جانب سے شور غل پر بغیر کسی مباحث کے
ہی آج کے اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔سیما آندھرا کے ارکان نے
متحدہ آندھرا کی تائید میں نعرے لگاتے رہے جبکہ تلنگانہ کے ارکان نے بل پر
فوری مباحث کا
مطالبہ کرتے ہوئے جوابی نعرے لگاتے رہے۔ صورت حال کے پیش
نظر اسپیکر اسمبلی این منوہر نے دو مرتبہ ایوان کو ملتوی کیا ۔ ملتوی کرنے
کے بعد بھی اجلاس میں شور و غل جاری رہنے کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کر
دیا۔اجلاس کے دوران تلگو دیشم کے ارکان نے تلنگنہ بل میں کئی خامیوں کی
نشاندہی کرتے ہوئے اسپیکر کو نوٹس روانہ کیا۔